تلنگانہ

آدی واسیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کا عزم کمرم بھیم کی برسی تقریب۔کے کویتا کا خراج

آدی واسیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کا عزم

کمرم بھیم کی برسی تقریب۔کے کویتا کا خراج

 

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے آج ٹینک بنڈ پر واقع آدی واسی مجاہد آزادی کمرم بھیم کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھائی اور ان کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کویتا نے کہا کہ کمرم بھیم صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک عہد ہیں جنہوں نے اپنی قوم کے وقار اور حقوق کے لئے بے مثال جدوجہد کی۔کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کی دھرتی کا شیر، آدی واسیوں کا ببر شیر کمرم بھیم جی ہیں ۔

 

انہوں نےاپنے قبیلے کے لئے ایسی جدوجہد کی جو آنے والی نسلوں کے لئے مثال بن گئی۔ کچھ لوگوں کی پیدائش تاریخ بنتی ہے، لیکن کچھ لوگوں کی شہادت تاریخ رقم کرجاتی ہے۔ بھیم جی نے اپنی قربانی سے آدی واسی برادری کو مستقل حقوق دلائے۔انہوں نے کہا کہ کمرم بھیم کا نعرہ "ماوا ناٹے ماوا راج” (یعنی ہمارے گاؤں میں ہمارا راج) ان کی خودمختاری کے نظریہ کی علامت ہے۔ ان کی تحریک جل، جنگل، زمین، پانی آدی واسیوں کے حق کے لئے تھی۔

 

آج بھی اگر ہم کمرم بھیم جی کے اعزاز میں عوامی دربار منعقد کرتے ہیں، تو یہ ان کے عظیم کارناموں کا ثبوت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ بننے کے بعد حکومت نے جودے گھاٹ میں بھیم جی کی یاد میں ’سمرتی ونم‘ تعمیر کیا اور ان کے وقار کے مطابق احترام دیا۔کویتا نے گوساڑی تہواروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت ہر گاؤں کے لئے گوساڑی تہواروں کی مد میں سالانہ 25 ہزار روپئے فراہم کرتی تھی۔ اب مہنگائی کے لحاظ سے کانگریس حکومت کو یہ رقم بڑھا کر 50 ہزار روپئے فی گاؤں کرنی چاہئے۔ یہ تہوار آدی واسی ثقافت کی پہچان ہیں اور اس ثقافت کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت کے آنے کے بعد آدی واسی علاقوں کی ترقی رک گئی ہے اور دیہی خواتین کو زچگی جیسی بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں۔کویتا نے اعلان کیا کہ “تلنگانہ جاگروتی، کمرم بھیم کی تحریک سے متاثر ہوکر آدی واسیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی

 

۔ آدی واسی ونگ کے صدر ایل راجو کی قیادت میں آدی واسی برادری سے مشاورت جاری ہے، اور بہت جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔اس موقع پر تلنگانہ جاگروتی کے ورکنگ پریسیڈنٹ ایل روپ سنگھ، جنرل سکریٹری نوین آچاری، آدی واسی جاگروتی صدر ایل راجو و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button