تلنگانہ

تلنگانہ سے راجیہ سبھا کیلئے کانگریس کے امیدواروں کا اعلان، سنگھوی اور ویم نریندر ریڈی کو ٹکٹ

تلنگانہ سے کانگریس کے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارٹی قیادت نے ابھیشیک منو سنگھوی اور وی نریندر ریڈی کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ دونوں امیدوار جمعرات کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

 

ان نشستوں کے لیے سابق رکن اسمبلی و مشی چند ریڈی، سابق رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ، منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدرنشین چنا ریڈی، ونئے کمار، ہے کسم کمار سمیت دیگر قائدین کے نام زیر غور تھے، تاہم چیف منسٹر ریونت ریڈی کے مشورے کے بعد نریندر ریڈی کے نام کو قطعیت دی گئی۔

 

یہ دونوں نشستیں حالیہ خالی آسامیوں کے سبب وجود میں آئی ہیں۔ ان میں ایک نشست پر سنگھوی کو نامزد کیا گیا ہے، جنہیں 2024 کے ضمنی انتخاب میں کیشو راؤ کے استعفیٰ کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔ چونکہ پہلی میعاد میں انہیں صرف دو سال کا عرصہ ملا تھا، اس لیے پارٹی نے ممتاز قانون داں کی حیثیت سے انہیں دوبارہ موقع دیا ہے۔

 

دوسری جانب محبوب آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے وی نریندر ریڈی کو چیف منسٹر کے معتمد رفقا میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ 2004 کے اسمبلی انتخابات میں محبوب آباد حلقہ سے تلگودیشم پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہو کر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں وہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئے اور رہونت ریڈی نے انھیں اپنا خصوصی مشیر بنایا تھا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button