تلنگانہ
ایک ووٹ سے کانگریس امیدوار محمد اعجاز کی سنسنی خیز کامیابی
تلنگانہ کی بلدی سیاست میں انتہائی دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جہاں دو مختلف بلدیات میں کانگریس امیدوار محض ایک ووٹ کے فرق سے کامیاب قرار پائے۔
ناگر کرنول ضلع کے کلواکرتی کے 10 ویں وارڈ میں کانگریس امیدوار اعجاز کو 259 جبکہ بی آر ایس کے امیدوار طاہر کو 258 ووٹ ملے۔ ابتدائی گنتی میں معمولی فرق سامنے آنے پر ری کاؤنٹنگ کی گئی جس کے بعد ایک ووٹ کی برتری سے کانگریس کی جیت کی تصدیق ہوئی۔
اسی طرح پرکال میونسپلٹی کے 17ویں وارڈ میں بھی کانگریس کی امیدوار سبھدرا نے صرف ایک ووٹ کے فرق سے کامیابی حاصل کر کے انتخابی مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔



