تلنگانہ

ایک ووٹ کی طاقت – میدک ضلع کے ایک گرام پنچایت میں کانگریس امیدوار ایک ووٹ سے کامیاب

تلنگانہ کے میدک ضلع کے ریگوڈ منڈل کے کونڈاپور گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس کے تائیدی امیدوار بیگری پانڈری نے صرف ایک ووٹ کے فرق سے سرپنچ کی نشست جیت لی

 

۔گاؤں میں کل 620 ووٹوں میں سے 585 ووٹ ڈالے گئے، جن میں 9 ووٹ مسترد ہوئے اور ایک ووٹ NOTA کے حصے میں گیا۔ بیگری پاندری نے 288 ووٹ حاصل کئے،

 

جبکہ بی آر ایس کی حمایت سے میدان میں اُترنے والے ہریجن ستیہ کو 287 ووٹ ملے۔ایک ووٹ کے اس سنسنی خیز فرق نے مقامی سطح پر انتخابی ماحول کو غیر معمولی طور پر گرم کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button