تلنگانہ
نلگنڈہ ضلع میں کانگریس کا قبضہ

نلگنڈہ: تلنگانہ میونسپل انتخابات کے نتائج میں کانگریس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ضلع کی چھ میونسپلٹیوں پر پارٹی نے مکمل قبضہ کر لیا ہے۔
چندور، چٹیال، دیوراکونڈا، ہالیہ، مریال گوڑہ اور نندی کونڈا کی میونسپلٹیوں میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی۔چندور میں 10 وارڈز میں سے 6 پر، چٹیال میں 12 میں سے 9 پر کانگریس امیدوار کامیاب ہوئے۔
دیوراکونڈا میں 20 وارڈز میں سے 10 نشستیں، ہالیہ میں 12 میں سے 11، مریال گوڑہ میں 48 میں سے 31 اور نندیاکونڈا میں 12 میں سے 11 نشستوں پر کانگریس پارٹی نے فتح حاصل کی۔



