تلنگانہ

بیٹی کو جیل سے رہا کروانے کے سی آر نے بی جے پی کو ووٹ ڈلوائے۔ کانگریس کا الزام

حیدرآباد۔ کانگریس کے سینئر قائد کے کے مہیندر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس اپنے سیاسی مسقبل کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کے آگے خود سپرد ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ نے اپنی بیٹی کویتا کو جیل سے رہا کروانے کے لیے پارلیمانی انتخابات میں بی آر ایس کے ووٹ بی جے پی کو ڈلوائے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس قائدین نے ہی عوام سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی خواہش کی، ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کے پختہ شواہد موجود ہیں۔ اج گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہیندر ریڈی نے یہ بات بتائی۔ کانگریس قائد نے کہا کہ سابق میں نریندر مودی نے خود کہا تھا کہ کے سی آر نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے فرزند کو چیف منسٹر بنانے کی خواہش کی تھی‌

 

مہیندر ریڈی نے یہ بھی کہا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان فیوی کال کا مضبوط جوڑ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button