تلنگانہ

دوسرے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات میں بھی کانگریس کا پلڑا بھاری — تلنگانہ کے دیہی علاقوں میں مضبوط واپسی

تلنگانہ میں دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات میں بھی کانگریس نے نمایاں برتری حاصل کرتے ہوئے دیہی سطح پر اپنی مضبوط موجودگی کا واضح مظاہرہ کیا ہے

 

۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ریاست کے بیشتر علاقوں میں پارٹی امیدوار سبقت میں دکھائی دے رہے ہیں۔انتخابی حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں کل  4,332 سرپنچ عہدوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جن میں سے 415 سرپنچ نشستیں  پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکی تھیں۔ باقی  سرپنچ عہدوں پر اصل مقابلہ ہوا،

 

شام 4 بجے تک موصولہ نتائج میں کانگریس نے  450 گرام پنچایتوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ بی آر ایس 130 اور بی جے پی 25 نشستوں تک محدود رہی۔ آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں کے 120 منتخب امیدوار بھی فہرست میں شامل ہیں

 

۔ریاست کے کئی اضلاع میں گنتی کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ رات تک مکمل نتائج سامنے آجائیں گے۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق دیہی تلنگانہ میں کانگریس کے لیے یہ مرحلہ سیاسی طور پر کافی سودمند ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button