تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں کانگریس پارٹی کے دفتر کا افتتاح

حیدرآباد _ یکم جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کانگریس کمیٹی نے آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد کے پرانے شہر میں اپنے تنظیمی نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے  اتوار کو چارمینار اسمبلی حلقہ کے لیے اپنے پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔ پارٹی نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگلے چند ہفتوں میں پرانے شہر کے تمام میونسپل ڈیویژنس میں پارٹی دفاتر قائم کیے جائیں گے اور ٹی پی سی سی کے صدر اے ریونت ریڈی تمام میونسپل ڈویژنوں میں میٹنگوں سے خطاب کریں گے۔

سابق وزیر اور سابق قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر کے ساتھ حیدرآباد ڈی سی سی صدر سمیر ولی اللہ، سابق وزیر ڈاکٹر جی چنا ریڈی، ٹی پی سی سی کے ترجمان سید نظام الدین، ٹی پی سی سی جنرل سکریٹریز فیروز خان، عظمیٰ شاکر اور دیگر سینئر قائدین نے افتتاح کیا۔  چارمینار حلقہ کے موسی باولی  چوراہے پر کانگریس پارٹی کے  دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شبیر علی نے کانگریس کیڈر سے کہا کہ وہ نئے پارٹی دفتر کو لوگوں سے جڑنے کے لیے ایک مرکز کے طور پر استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی قائدین کو چاہئے کہ وہ مستقل بنیادوں پر لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں تاکہ ان کے مسائل کو سمجھ کر ان کو حل کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button