تلنگانہ
دھماکہ خیز مواد کی دستیابی کے کیس میں تلنگانہ کے کانگریس لیڈر گرفتار

نظام آباد، 6 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری گڈم چندرشیکھر ریڈی کو پولیس نے دھماکہ خیز مواد سے متعلق کیس میں گرفتار کر لیا۔ ان کی گرفتاری کل رات تقریباً 10 بجے ان کی رہائش گاہ سے عمل میں آئی۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے انہیں نظام آباد جیل منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس کیس میں گڈّم چندرشیکھر ریڈی کے بھائی گڈّم سوریہ فرار ہیں، جن کی تلاش میں پولیس سرگرم ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ضلع کے ہیڈکوارٹر میں واقع KPR کالونی میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک تین افراد کو گرفتار کیا ہے،
جنہوں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ یہ جلیٹن اسٹکس اور دیگر خطرناک مواد گڈم چندرشیکھر ریڈی سے حاصل کیے گئے تھے۔پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔