تلنگانہ
کانگریس قائد جیون ریڈی ہاسپٹل میں شریک

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر قائد اور سابق وزیر جیون ریڈی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ وہ گزشتہ رات سے قئے اور دست کی شکایت میں مبتلا ہیں جس کے باعث ارکان خاندان نے انہیں بیگم پیٹ کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں شریک کروایا ہے۔ خاندان کے افراد نے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں انھیں صرف باقاعدہ چیک اَپ کے لیے ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ہے۔



