تلنگانہ

راہول گاندھی کے جلسہ عام کے لئے آنے والی سینکڑوں گاڑیوں کو روک دینے کانگریس قائدین کا پولیس پر الزام _ رینوکا چودھری نے پولیس کے بریکیڈ نکال دیا

کھمم _ 2 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے کھمم میں آج شام کانگریس کی طرف سے منعقد ہونے والے راہول گاندھی کے جلسہ عام میں شرکت کے لئے ریاست کے کئی اضلاع سے بھاری تعداد میں بسوں اور کاروں کے ذریعہ کانگریس کارکن اور عوام کھمم پہنچ رہے ہیں

 

لیکن کانگریس قائدین کا الزام ہے کہ پولیس نے کھمم ضلع میں داخل ہونے والے راستوں پر چیک پوسٹ قائم کرتے ہوئے ان گاڑیوں کو داخل ہونے نہیں دے رہی ہے

 

پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے ڈی جی پی انجنی کمار سے فون پر ربط پیدا کرتے پولیس رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

 

سابق ایم پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ پولیس نے 1700 گاڑیوں کو کھمم داخل ہونے سے قبل روک دیا گیا۔

 

کھمم شہر میں پولیس کے چیک پوسٹ پر  لگائے بریکیڈ کو سابق ایم پی رینوکا چودھری نے نکال دیا اور پولیس رویہ پر برہمی ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button