تلنگانہ
پنچایت انتخابات تیسرے مرحلہ میں بھی کانگریس کو برتری

حیدرآباد: پنچایت کے آخری مرحلے کے انتخابات میں بھی کانگریس کے تائیدی امیدوار کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔ 50 فیصد سے زیادہ سرپنچ نشستوں پر کانگریس کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
اب تک اعلان شدہ 1,867 سرپنچ نشستوں میں کانگریس نے 1,067 نشستیں حاصل کی ہیں۔ بی آر ایس 475، بی جے پی 96 اور 229 آزاد امیدوار سرپنچ منتخب ہوئے ہیں۔تیسرے مرحلے میں 4,158 پنچایتوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ تمام اضلاع میں 80 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
عادل آباد میں بی آر ایس کے حمایتی سرپنچ امیدواروں نے زیادہ نشستیں جیتیں جبکہ سدی پیٹ، میدک اور جنگاوں اضلاع میں بھی بی آر ایس نے بہتر پوزیشن حاصل کی۔ باقی اضلاع میں کانگریس کے حمایتی امیدواروں کی بڑی تعداد کامیاب رہی۔



