تلنگانہ

کانگریس پارٹی دہشت گردوں کیلئے ماں کی طرح محافظ : نظام آباد بی جے پی امیدوار ڈی اروند

کانگریس پارٹی دہشت گردوں کیلئے ماں کی طرح محافظ

ممنوعہ تنظیمیں کانگریس کیلئے انتخابی مہم میں سرگرم۔ نظام آباد بی جے پی امیدوار اروند کا سنگین الزام 

نظام آباد:8/مئی (اردو لیکس)نظام آبادبی جے پی ایم پی امیدواردھرم پوری اروند نے کانگریس پارٹی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی دہشت گردوں کے لئے ایک مادرانہ تنظیم بن گئی ہے۔ وہ آج بی جے پی کے ضلع دفتر نظام آبادمیں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کر رہے تھے۔مسٹر ڈی اروند نے ناراضگی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک کالعدم تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا (SIMI) لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو ووٹ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر پروپیگنڈہ کر رہی ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ممالک میں مسلم مذہبی تنظیمیں چاہتی ہیں کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آئے۔ ایسی جماعت اقتدار میں آئی تو پورا ملک دہشت گردوں کی مادر وطن بن جائے گا۔مسٹر دھرم پوری اروند نے کہاکہ ممنوعہ تنظیم سیمی پر 2001 ء میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور مودی حکومت نے اس پابندی کو 2029 ء تک بڑھا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کا آئی ایس آئی تنظیموں سے اتحاد ہے۔ کیا ملک میں الیکشن ہمارے اور سیاستدانوں کے درمیان ہیں یا دہشت گردکے سوال کیا۔؟انہوں نے کہاکہ جگتیال پی ایف آئی کیلئے گڑھ اور بودھن روہنگیا کیلئے نقلی پاسپورٹ کا مرکز بن گیا ہے۔

 

اس کی واضح مثال ہے۔ مسٹر دھرم پوری اروندنے کہا کہ ملک کی تمام اسلامی تنظیمیں بھی کانگریس پارٹی کی حمایت کر رہی ہیں۔ ملک کے تمام ہندو عوام کو سوچنا چاہئے کہ اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ایس سی، ایس ٹی، او بی سی ریزرویشن کو نقصان ہوگا اور اسلام کو تمام تحفظات فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب کانگریس پارٹی اقتدار میں تھی تو پاکستان ہر طرح سے مضبوط تھا اور اب وہ ہر طرح سے ہار چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہندوؤں کو اس بارے میں سوچنا چاہئے اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو تمام اسلامی تنظیموں کو مضبوط کیا جائے گا۔

 

اس میٹنگ میں صدر ضلع بی جے پی دنیش کولچاری،بی جے پی قائدین نیالم راجو، ماسٹر شنکر، شراونتی ریڈی، بنٹو رامو اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button