تلنگانہ

کانگریس کے سینئر لیڈر محمد خلیق الرحمٰن کی والدہ کا انتقال

حیدرآباد:  کانگریس کے سینئر لیڈر جناب محمد خلیق الرحمٰن صاحب کی والدہ محترمہ بروز اتوار، یکم مارچ کو جوبلی ہلز، حیدرآباد میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی وفات سے خاندان، سیاسی و سماجی حلقوں اور تمام چاہنے والوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

 

مرحومہ الحاج محمد خلیل الرحمٰن صاحب (سابق رکنِ پارلیمان) کی اہلیہ اور معروف شخصیت حکیم دلدار علی صاحب کی صاحبزادی تھیں۔ وہ اپنی نیک سیرت، سادگی، دینداری، مہمان نوازی اور خدمت خلق کے جذبے کے لیے مشہور تھیں۔ خاندان کی تربیت، دینی اقدار کی پاسداری اور انسان دوستی ان کی نمایاں خصوصیات تھیں۔

 

مرحومہ کی تدفین پیر، 2 مارچ، بعد نمازِ فجر، مسجدِ باقی، بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 12، حیدرآباد میں کی گئی۔

 

مرحومہ کی زیارت آج، 3 مارچ شام 4 بجے، مسجد جوبلی ہلز اسلامک سینٹر، روڈ نمبر 19، جوبلی ہلز، حیدرآباد میں ہوگی۔ تمام رشتہ داروں، دوستوں اور احباب سے درخواست ہے کہ زیارت میں شرکت کرکے دعائے مغفرت کریں اور سوگوار خاندان سے تعزیت کریں۔

 

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

 

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

متعلقہ خبریں

Back to top button