پائی انٹرنیشنل کی جانب سے غوث نگر ہائی اسکول میں بیاضوں کے مفت تقسیم _ صدر معلم اسٹاف اور طلبہ کا اظہار تشکر۔

پائی انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب راجکمار پائی اور ان کی ٹیم کے متحرک کارکنان کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول غوث نگر بنڈل گوڑا منڈل حیدراباد میں650 طلبہ میں فی کس آٹھ بیاضیں تقسیم کی۔
بعد ازاں صدر معلم محمد رفیع الدین اور شاہد علی حسرت کی جانب سے اسکول کا تعارف پیش کیا گیا اور ساتھ ہی طلبہ کے لیے بیاضوں کی مفت تقسیم پر اس کاز میں شامل ہر فرد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا گیا۔
اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ سماج میں تبدیلی کی شروعات ذہنی تبدیلی سے ہوتی ہے اور ذہنی تبدیلی تعلیم سے ہی ممکن ہے اسی لیے انہوں نے طلبہ کی خدمت کرنے کا بیڑا اٹھایا اور ہر سال ریاست کرناٹک میں وہ غریب نادار سرکاری اسکول کے طلباء میں بیاضوں کی مفت تقسیم کرتے تھے اور اب ریاست تیلنگانہ میں بھی انہوں نے اس کام کی شروعات کی ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کی کوششوں کاوشوں کی بھرپور ستائش کی اور مستقبل میں اسکول کے لیے دیگر امداد کا تیقن دیا۔
اس موقع پر محمد فیاض الدین صاحب صدر آئیٹا نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دی جانے والی تعلیمی امداد کا بھرپور انداز میں استعمال کریں اور اپنی تعلیمی قابلیت کو پروان چڑھائیں کیونکہ سماج میں خوشگوار تبدیلی کی شروعات ایک فرد میں ہونے والی تبدیلی سے شروع ہوتی ہے۔
اس موقع پر اساتذہ عائشہ بیگم، امت الکریم ،نفیس بیگم، یاسمین فاطمہ ،نجمہ بیگم ،عطیہ طلعت عبدالفرید اور سید سلیم الدین موجود تھے۔ اور پائی انٹرنیشنل حیدراباد کے ذمہ داران صدام، عمران ،شیکھر ، نصرت ،نواب نے طلبہ میں بیاضوں کی تقسیم میں حصہ لیا۔
آخر میں طلبہ اور اولیاےء طلبہ نے ایک اواز ہو کر پائی انٹرنیشنل کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔