تلنگانہ

تلنگانہ کے منوگورو میں کانگریس کارکنوں کا بی آر ایس دفتر پر حملہ ، آگ لگا کر جھنڈا بدل دیا

تلنگانہ کے بھدرا دری کتہ گوڈم ضلع کے منوگورو  میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ۔

 

اطلاعات کے مطابق کانگریس کے بعض کارکنوں  نے بی آر ایس پارٹی کے دفتر پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے دفتر میں توڑ پھوڑ مچاتے ہوئے فرنیچر کو آگ لگادی اور احاطے میں لگے فلیکس بورڈس پھاڑ دیے۔

 

بعد ازاں انہوں نے بی آر ایس دفتر پر قبضہ کرتے ہوئے کانگریس کے رنگ اور جھنڈا لگا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے سے ہی اپنے ساتھ کانگریس کے اسٹیکرس، فلیکس اور رنگ لے کر آئے تھے

 

۔ اس واقعہ کے دوران آگ لگنے سے آس پاس کے گھروں میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے گھریلو سامان کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button