تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو کے قافلے کو نظام آباد میں کانگریس کارکنوں نے روکنے کی کوشش کی

نظام آباد 28/جنوری (اردو لیکس) تلنگانہ کے شہر نظام آباد  شہر میں وزیر آئی ٹی و میونسپل ایڈمنسٹریشن و ورکنگ صدر بی آر ایس پارٹی تارک  راما راؤ کے  دورے کے موقع پر ان کے خلاف  کانگریس پارٹی اور این ایس یو آئی کے قائدین کی جانب سے زبردست احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی

 

تفصیلات کے بموجب ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ جو آج صبح نظام آباد میں مختلف پروگرام میں شرکت کے لئے ہیلی پیاڈ‌ سے پہونچے تھے بذریعہ کار بھوم ریڈی کنونشن ہال میں کسانوں سے ملاقات پروگرام میں شرکت کے لئے راوانہ ہورہے تھے کہ کانگریس پارٹی اور این ایس یو آئی سے تعلق رکھنے والے قائدین نے کنٹیشور چوراہا پر کے ٹی آر ڈاؤن ڈاؤن نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے ان قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا

 

کے ٹی آر کے اپنے دورے کے موقع پر نظام آباد میں قدیم کلکٹریٹ پر اندور کلا بھارتی آٹوڈریم کا سنگِ بنیاد اور ریلوے انڈر بریج کا افتتاح انجام دینے والے ہیں ان کے اس دورے کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے جانے کے باوجود کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوگئے قبل از پولیس کمشنر کے آر ناگراجو نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا تھا کہ کے ٹی آر کے دورے کے موقع پر کسی بھی قسم کے احتجاج ‌ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے جانے کا اظہار کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button