تلنگانہ

حیدرآباد میں 17 ستمبر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

حیدرآباد _ 4 ستمبر ( اردولیکس) کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ  اے آئی سی سی نے 16 ستمبر کو حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

17 ستمبر کو کانگریس پارٹی کے ریاستی صدور، سی ایل پی قائدین اور پارلیمانی پارٹی قائدین کے ساتھ سی ڈبلیو سی ارکان کی میٹنگ ہوگی اور  اسی  شام حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کا ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں کانگریس پارٹی کے قومی قائدین موجود ہوں گے۔اس اجلاس میں سونیا گاندھی، راہول گاندھی، ملکارجن کھرگے اور دیگر موجود رہیں گے

 

18 ستمبر سے کانگریس قائدین بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں پر کانگریس 5 ضمانتیں اور چارج شیٹ کے ساتھ ریاست کے تمام حلقوں میں گھر گھر مہم چلائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button