تلنگانہ

کانسٹیبل شوہر نے بیوی اور اس کے عاشق ٹیچر کو رسی سے باندھ کر گاوں میں پریڈ کروائی _ تلنگانہ میں عجیب وغریب واقعہ

ورنگل _ 23 فروری ( اردولیکس ڈیسک) تلنگانہ میں ایک شوہر نے بیوی کے ایک اور ٹیچر کے ساتھ ناجائزتعلقات پر  دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد ان کے ہاتھ رسی سے باندھ کر گاوں میں ان کی پریڈ کروائی۔

 

یہ واقعہ  ضلع مُلگ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کے ناگیندرجو ضلع پریشد ہائی اسکول منگاپیٹ منڈل مستقر میں فزیکل سائنس اور بائیوسائنس اسکول اسسٹنٹ کے طورپر خدمات انجام دیتا ہے، کے ناجائزتعلقات ایک اور خاتون ٹیچر سے ہوگئے۔اس خاتون ٹیچر کا شوہر  کانسٹیبل بتایا جاتا ہے، نے اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات پر انتباہ دیا تاہم اس کی بیوی  اپنے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی ۔ جس پر اس کے شوہر نے اپنی بیوی اور ناگیندر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیااور ان کو پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے ان کے ہاتھ رسی سے باندھ کر گاوں میں ان کی پریڈ کروائی۔بعد ازاں ان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button