تلنگانہ

حیدرآباد میں پیر کی رات سے مسلسل بارش – میاں پور میں 5 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ

حیدرآباد میں بارش نے ایک بار پھر شہری زندگی کو مفلوج کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی شب تقریباً رات 8 بجے سے شروع ہونے والی بارش مسلسل برس رہی ہے، جس کے باعث اسکول اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے۔

 

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش میاں پور میں ریکارڈ کی گئی جہاں 5.2 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح چندانگر میں 4.7، حیدر نگر اور لنگم پلی میں 4.6، پٹن چیرو میں 4.4، کے پی ایچ بی اور یوسف گوڑہ میں 4.3، شیخ پیٹ اور رام چندرا پورم میں 4.3، حفیظ پیٹ میں 4.3، بنجارہ ہلز اور بورا بنڈہ میں 4.2 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

کُوکٹ پلی میں 4.2، گچی باؤلی میں 4.1، بالانگر اور خیریت آباد میں 3.9، مادھا پور میں 3.8، مشیرآباد اور فلم نگر میں 3.6 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک جیم، بجلی کی سپلائی متاثر ہونے اور گھروں میں پانی داخل ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button