تلنگانہ
تلنگانہ۔کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی مجرم کو 50 سال قید کی سزا

نلگنڈہ ۔ ریاست تلنگانہ کے نلگنڈہ میں ایک لڑکی سے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں پوکسو (POCSO) عدالت نے سنسنی خیز فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت کی انچارج جج روزا رمنی نے مجرم کو 50 سال قید کی سزا سنائی۔
یہ کیس 2021 میں درج ہوا تھا جب تِپّرتی پولیس اسٹیشن میں محمد قیوم نامی شخص پر ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام لگا کر پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
2022 سے اس مقدمے کی سماعت ضلعی عدالت میں جاری تھی اور اب حال ہی میں عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔



