تلنگانہ
ریچھ کے حملہ میں شوہر بیوی ہلاک۔ تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں واقعہ

حیدرآباد آباد: ریاست تلنگانہ آصف آباد ضلع کے سرپور (ٹی) منڈل کے اچیلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک میاں بیوی ریچھ کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ مقامی افراد کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات
کے مطابق شیکھر (45) اور سشیلا (38) جاریہ ماہ کی 25 تاریخ کو مویشی چَروانے کے لیے قریبی جنگل کی طرف گئے تھے۔ جب وہ واپس نہیں آئے تو مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس دوران کاغذ نگر جانے والے راستے میں جنگل کے اندر بھیمنا مندر کے قریب آدھی رات کو ان کی نعشیں دستیاب
ہوئی۔ ایف ڈی او سشانت نے بتایا کہ واقعہ کی جگہ پر ریچھ کے پنجوں کے نشانات پائے گئے ہیں اور اسی ریچھ کے حملے میں ان دونوں کی موت واقع ہوئی ہے یہ بات یقینی ہو چکی ہے۔