حیدرآباد میں کئی پٹرول پمپس بند۔ صورتحال پر کمشنر پولیس حیدرآباد کا بیان

حیدرآباد میں کئی پٹرول پمپس بند۔ صورتحال پر کمشنر پولیس حیدرآباد کا بیان
حیدرآباد ۔مغربی ایشیا میں کشیدگی کے پس منظر میں ایندھن کی قلت تشویش کا باعث بن رہی ہے۔ حیدرآباد کے کئی پٹرول پمپس پر "نو اسٹاک” کے بورڈ نظر آ رہے ہیں۔
پٹرول، ایل پی جی اور سی این جی گیس کی کمی کے باعث پمپوں پر ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ پرانے شہر میں سی این جی فلنگ سینٹر کے پاس آٹو ڈرائیور سڑک بھر قطاروں میں کھڑے ہیں۔ ایندھن کی قلت کی وجہ سے کئی علاقوں میں پٹرول پمپ بند ہو گئے ہیں۔
شہر حیدرآباد میں ایندھن یا ایل پی جی سلنڈروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکام کے مطابق وافر مقدار میں ذخیرہ موجود ہے اور پورے شہر میں سپلائی کا نظام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔
اس تعلق سے کمشنر پولیس حیدرآباد وی سجنار نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور پٹرول پمپس کا غیر ضروری رخ نہ کریں کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے بلاوجہ ہجوم ہوسکتا ہے اور نظام میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔
حیدرآباد سٹی پولیس تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ پرسکون رہیں، سوشل میڈیا کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں پھیلائیں، اور معمول کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکام کے ساتھ تعاون کریں۔
اسٹاک ختم ہونے کی وجہ سے بعض مقامات پر پٹرول کا اسٹاک ختم ہونے کے بعد شہر میں اچانک یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ پٹرول کی قلت ہونے والی ہے اور لوگ پٹرول پمپس کے پاس جمع ہونے لگے تھے اسی تناظر میں کمشنر پولیس نے یہ بیان جاری کیا۔
حیدرآباد میں کئی پٹرول پمپس بند۔ صورتحال پر کمشنر پولیس حیدرآباد کا بیان



