تلنگانہ
کرکٹر محمد اظہرالدین نے تلنگانہ کے اقلیتی بہبود و پبلک انٹرپرائزز کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لیں
تلنگانہ سیکریٹریٹ بی آر امبیڈکر بھون میں سابق کرکٹر اور کانگریس قائد محمد اظہرالدین نے ریاست کے اقلیتی بہبود اور پبلک انٹرپرائزز کے وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اس موقع پر انہوں نے دعائیہ کے درمیان باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالا۔ سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں اظہرالدین کے گھر والے، حامیوں اور کانگریس پارٹی کے قائدین نے شرکت کی۔
اظہرالدین نے اس موقع پر کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و ترقی کے لئے کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ریاست کے تمام طبقات کی ہمہ گیر ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔محمد اظہرالدین کو ریاستی کابینہ میں شامل ہونے والے واحد مسلم وزیر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔



