کرکٹر محمد سراج کا قابلِ ستائش اقدام، شراب کی بوتل لینے سے انکار

کرکٹر محمد سراج کا قابلِ ستائش اقدام، شراب کی بوتل لینے سے انکار
حیدرآباد(راست) حیدرآباد کے قابلِ فخر کرکٹر محمد سراج نے اوول گراؤنڈ لندن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو یادگار فتح دلائی۔ اس کامیابی پر انہیں ’مین آف دی میچ‘ کا ایوارڈ دیا گیا، جس کے ساتھ ایک شراب کی بوتل بھی پیش کی گئی، تاہم محمد سراج نے اپنے ایمانی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شراب کی بوتل لینے سے انکار کردیا۔
صدر مہر آرگنائزیشن محمد حسام الدین صدیقی نے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد سراج نے پوری دنیا اور بالخصوص مسلم نوجوانوں کے سامنے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ آج کے دور میں بیشتر نوجوان شراب، گٹکھا اور دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال میں ملوث ہو رہے ہیں، جن کے منفی اثرات خاندان اور سماج میں نظر آتے ہیں اور والدین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ محمد سراج جیسے باایمان اور محنتی کھلاڑیوں سے سبق لیں، نشے اور غلط عادات سے دور رہیں، اور اپنے بہتر مستقبل کے لیے آگے بڑھتے ہوئے اپنے خاندان اور سماج میں محمد سراج جیسا نام کمائیں۔انہوں نے کہاکہ محمدسراج نے جس طرح محنت کی ہے
اگر نوجوان بھی اسی طرح اپنی اپنی فیلڈ میں ایمانداری اور جستجو سے محنت کریں گے تو ان کوبھی اسی طرح کامقام،نام اور مرتبہ حاصل ہوگا۔