تلنگانہ

کرکٹر محمد سراج بن گئے ڈی ایس پی ؛ ڈی جی پی جیتندر سے ملاقات کرتے ہوئے جوائننگ لیٹر حوالے کردیا

کرکٹر محمد سراج نے پولیس کے ڈی ایس پی کی حیثیت سے آج ڈی جی پی آفس میں اپنے عہدے کا جائزہ لے لیا۔ انھوں نے ریاستی ڈی جی پی جیتندر سے ملاقات کرتے ہوئے جوائننگ لیٹر حوالے کیا ۔ اس موقع پر سراج نے ریاستی حکومت اور پولیس ڈپارٹمنٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ٹیم انڈیا کے کرکٹر محمد سراج کو زمین اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سال اگست میں، جوبلی ہلز روڈ نمبر 78 پر 600 مربع گز زمین سراج کو الاٹ کرنے کے لیے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے احکامات جاری کیے تھے۔ حال ہی میں سراج کو ڈی ایس پی کی پوسٹ بھی دی گئی ہے،

متعلقہ خبریں

Back to top button