تلنگانہ

بستی میں مگر مچھ کے داخل ہونے سے سنسنی۔ تلنگانہ میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع جوگولامبا گدوال کی ہمالی کالونی میں کل رات اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب آدھی رات کے قریب ایک مگرمچھ اچانک آبادی میں داخل ہوگیا۔ اس غیر متوقع واقعہ نے مقامی افراد شدید خوف و ہراس پیدا کردیا۔

 

 

عینی شاہدین کے مطابق جب لوگوں نے مگرمچھ کو گلیوں میں دیکھا تو فوری طور پر اسے رسی کی مدد سے قابو میں کرلیا تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مگرمچھ قریبی جورالا پراجیکٹ کی دائیں نہر سے بھٹک کر کالونی میں پہنچا ہوگا۔

 

 

مقامی افراد نے محکمہ جنگلات سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کالونی کے اطراف موجود گھنی اور خاردار جھاڑیوں کی صفائی کی جائے، کیونکہ یہی جھاڑیاں جنگلی جانوروں کی آمد و رفت کا راستہ بنی ہوئی ہیں۔

 

 

علاقہ کے عوام نے حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ عوام کی جان و مال کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button