تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں موسی ندی کے کنارے مگرمچھ سے سنسنی

حیدرآباد پرانے شہر کے عطاپور، اسد بابانگرمیں موسی ندی کے قریب ایک مگرمچھ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی

 

۔اس علاقہ میں رہنے والوں نے اس کی ویڈیو لی جو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوگئی۔اس موقع پر ان افراد نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کے چھوٹے چھوٹے بچے عموما ندی کے کنارے کھیلنے جاتے ہیں تاہم گزشتہ چاردنوں سے اس مگرمچھ کی موجودگی سے یہاں رہنے والوں میں خوف دیکھاجارہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس مگرمچھ نے جانوروں کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اورمحکمہ جنگلات کے عہدیداروں کوفون نمبردیا تاہم اس نمبرپرڈائل کرنے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

 

۔انہوں نے کہا کہ چونکہ زوپارک بھی قریب میں ہی ہے،پولیس نے مشورہ دیاکہ زوکے حکام کو بھی اس سلسلہ میں چوکس کیاجائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button