تلنگانہ

تلنگانہ کے بلدیات اور کارپوریشنوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے کروڑوں روپے منظور

تلنگانہ حکومت نے ریاست کے تمام بلدی علاقوں میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے 2 ہزار 780 کروڑ روپے جاری کرنے کے احکام دئے ہیں

 

۔ 138 میونسپلٹیوں اور کارپوریشنوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 432 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے فوری طور پر ٹینڈس طلب کر کے ان کاموں کا آغاز کرنے کی ہدایت دی ہے

 

۔ بتایا جاتا ہے کہ نئی میونسپلٹیوں اور ان گاؤں کو ترجیح دی گئی ہے جو حال ہی میں میونسپل حدود میں شامل کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ کور اربن سٹی کو چھوڑ کر ریاست بھر کی تمام میونسپلٹیوں کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button