تلنگانہ
حیدرآباد کے جوبلی بس اسٹیشن میں مسافرین کا ہجوم

حیدرآباد:دسہرہ تہوار کے پیش نظر سکندرآباد کے جوبلی بس اسٹیشن (جے بی ایس) میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تعطیلات کے پیش نظر بڑی تعداد میں لوگ اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو رہے ہیں جس کے باعث جے بی ایس مسافروں سے کھچاکھچ بھر گیا ہے۔
حال ہی میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث ایم جی بی ایس (مہاتما گاندھی بس اسٹیشن) سے شمالی تلنگانہ کے لیے بسیں نہیں جا رہیں تھیں جس کے نتیجے میں جے بی ایس سے روانہ ہونے والے مسافروں کی تعداد میں یکایک اضافہ ہو گیا ہے۔آر ٹی سی (روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن)
کے حکام خصوصی بسیں چلا رہے ہیں اور مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اس کے لیے مناسب انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔