تلنگانہ

تلنگانہ میں "مونتھا” طوفان کا قہر — 16 اضلاع میں اچانک سیلاب کا خطرہ، ورنگل میں ریڈ الرٹ

تلنگانہ میں "مونتھا” طوفان کا قہر — 16 اضلاع میں فلیش فلڈ کا خطرہ، ورنگل میں ریڈ الرٹ

 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان "مونتھا” کے اثر سے تلنگانہ کے 16 اضلاع میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کا خدشہ ہے۔

 

ان اضلاع میں عادل آباد ، نرمَل، نظام آباد، جگتیال، کاماریڈی، کریم نگر، سدی پیٹ، ورنگل، جنگاوں، یادادری بھونگیر، ہنّمکنڈہ، محبوب آباد،ملگ ؛  میدک، میڑچل ملکاجگری اور پداپلی شامل ہیں۔

 

محکمہ نے ورنگل، ہنّمکنڈہ اور محبوب آباد اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان علاقوں میں انتہائی شدید بارش ہوسکتی ہیں۔

 

عادل آباد ، نرمَل، جگتیال، منچریال، راجنا سِرِسلہ ، پداپلی، کریم نگر، سدی پیٹ، جنگاوں یادادری بھونگیر، جئے شنکر بھوپال پلی اور سوریا پیٹ اضلاع میں بہت زیادہ بارش متوقع ہیں۔

 

کمرم بھیم آصف آباد، نظام آباد، کاماریڈی، میدک، رنگا ریڈی، نلگنڈہ، مُلّوگو، بھدرادری کتہ گوڑم اور کھمم اضلاع میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور ضرورت پڑنے پر مقامی حکام کی ہدایت پر عمل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button