حیدرآباد میں نوجوانوں کی خطرناک کارریسنگ اور کرتب بازی

حیدرآباد کے مضافاتی علاقے شمس آباد کی آوٹر رنگ روڈ پر چند نوجوانوں نے اپنی کاروں کے ذریعے خطرناک کرتب بازی کی اور ریسنگ کا مظاہرہ کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا، جب نوجوانوں نے تیز رفتار کاروں کے ساتھ خطرناک اسٹنٹس کیے۔
یہ پورا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا ، اور کچھ ہی دیر میں یہ ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ نوجوان بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے اپنی جان اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
سوشیل میڈیا پر لوگوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا کئی صارفین نے کہا کہ ایسے نوجوانوں پر فوری کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بڑا حادثہ نہ ہو۔
بعض لوگوں نے پولیس کو یہ بھی مشورہ دیا کہ ان حرکات کو نظر انداز نہ کیا جائے اور ان نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی اور اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ حرکات نہ کرے۔
حکام نے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا، لیکن عوامی دباؤ کے پیش نظر ممکن ہے کہ جلد ہی کارروائی کی جائے گی.