حیدرآباد کے مضافات میں دن دھاڑے لٹیروں نے تاجر سے لاکھوں روپے رقم لوٹ کر فرار – لٹیروں کی کار الٹ گئی

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شنکر پلی میں دن دھاڑے لٹیروں نے فلمی انداز میں ایک تاجر سے لاکھوں روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
شنکرپلی میں دن دہاڑے بڑی ڈکیتی سے سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق گھٹکیسر کے رہنے والے راکیش نامی اسٹیل کے تاجر سے نامعلوم افراد 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے
اطلاعات کے مطابق، راکیش وقارآباد سے کار میں حیدراباد ارہے تھے اور ان کے ساتھ بیاگ میں 40 لاکھ روپے کی رقم بھی تھی چار لٹیروں نے ایک اور کار میں اس تاجر کی کار کا تعاقب کرتے ہوئے کار کو روک دیا اور راکیش کی آنکھ میں مرچ پاؤڈر ڈال دیا اور چاقو سے دھمکاتے ہوئے پیسوں کا بیگ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
مجبوراً کار کو وہیں چھوڑ کر، رقم کا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔ واردات میں تقریباً 15 لاکھ روپے گاڑی میں ہی رہ گئے۔
اطلاع ملتے ہی سائبرآباد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا اور متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمین کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔