تلنگانہ

ڈرائیور سمیت ڈی سی ایم ویان بہہ گئی۔ تلنگانہ کے کھمم میں حادثہ

کھمم: سمندری طوفان مونتھا کے اثر سے تلنانہ بھر میں بارش ہو رہی ہیں۔ کھمم ضلع کے کونی جرلہ منڈل میں واقع انجا پورم نما واگو پل کے اوپر سے پانی تیزی سے بہہ رہا ہے۔ اسی دوران پلّی پاڑو – اینکور روٹ کے درمیان موجود ایک پل پر

 

 

اُبلتے ہوئے پانی کے ریلے میں ایک ڈرائیور نے اپنی ڈی سی ایم ویان گزارنے کی کوشش کی۔جب گاڑی پل کے درمیان میں پہنچی تو اچانک اس کا انجنک آف ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے ڈرائیور سے بار بار کہا کہ گاڑی چھوڑ کر کنارے آجاؤ لیکن

 

 

اُس نے بات نہیں مانی۔نتیجے میں ڈی سی ایم ویان پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ اس حادثے میں ویان کا ڈرائیور پانی میں بہہ گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button