تلنگانہ
فوت ہونے والے امیدوار کو سب سے زیادہ ووٹ۔ نتائج پر تجسس

پنچایت انتخابات میں حیرت انگیز موڑ: فوت ہونے والے امیدوار کو سب سے زیادہ ووٹ ۔ نتیجہ کے اعلان پر حکام میں کشمکش
حیدرآباد: ضلع سرسلہ ویمل واڑہ چنتل رانا گاؤں میں مجاج مقامی انتخابات کے دوران ایک حیران کن صورتحال پیش آئی جہاں پانچ دن قبل فوت ہو جانے والے امیدوار کو ہی سب سے زیادہ ووٹ ملے۔
اطلاعات کے مطابق سابق سرپنچ امیدوار مرلی عمر (53) سال جو پانچ روز پہلے دل کا دورہ پڑنے سے فوت گئے تھے،گرام پنچایت انتخابات انہیں ہی سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔
اس غیر معمولی صورتحال کے سبب نتائج کے اعلان پر مقامی حکام سخت مخمصہ میں پڑ گئے۔ آر وی او نے نتائج روک دیے اور اب اعلیٰ حکام سے رہنمائی اور ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں۔
گاؤں میں اس عجیب و غریب انتخابی موڑ پر شدید بحث جاری ہے جبکہ عوام اور امیدواروں میں بھی بےچینی پائی جاتی ہے۔



