تلنگانہ

تلنگانہ کابینہ میں تین نئے وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ- ڈپٹی اسپیکر کے نام کا بھی اعلان

 

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کی کابینہ میں توسیع کا عمل طے پا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تین نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اتوار کے دن دوپہر 12:00 بجے سے 12:20 بجے کے درمیان نئے وزراء حلف لیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق درج ذیل تین افراد کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا:

بی سی طبقے سے وی. سری ہری مُدیر راج

ایس سی (مالا) طبقے سے ویویک

ایس سی (مادِیگا) طبقے سے اَڈلورِی لکشمن کمار

اسی کے ساتھ ساتھ قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے طور پر رام چندر نائک کو منتخب کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کابینہ توسیع میں صرف سماجی انصاف کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس سی، ایس ٹی اور بی سی طبقات کو ہی نمائندگی دی جائے گی۔

 

حالانکہ سُدَرشن ریڈی اور کومٹی ریڈی راج گوپال ریڈی کے نام بھی شروع سے زیرِ غور تھے، لیکن موجودہ موقع پر قیادت نے صرف ایس سی اور بی سی طبقات کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تاہم اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر کی خواہش ہے کہ مادِیگا طبقے کے ساتھ ساتھ ایس ٹی طبقے سے بھی ایک نمائندہ شامل کیا جائے اور نظام آباد ضلع سے سُدَرشن ریڈی کو بھی کابینہ میں جگہ دی جائے۔

 

جہاں تک کومٹی ریڈی راج گوپال ریڈی کا تعلق ہے، پارٹی قیادت نے واضح کیا ہے کہ اگر اُنھیں شامل کیا گیا تو ان کے بھائی، موجودہ وزیر وینکٹ ریڈی کو ہٹانا پڑے گا، کیوں کہ دونوں بھائیوں کو ایک ساتھ کابینہ میں رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس لیے فی الحال یہ معاملہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button