تلنگانہ

تلنگانہ میں انحراف معاملہ: رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سنجے کو اسپیکر کی کلین چٹ

انحراف معاملہ: ایک اور رکنِ اسمبلی کو اسپیکر کی کلین چٹ

 

تلنگانہ میں پارٹی انحراف کے معاملے میں اسپیکر گڈم پرساد نے ایک اور رکنِ اسمبلی کو کلین چٹ دے دی ہے۔ جگتیال کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سنجے کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست کو اسپیکر نے مسترد کر دیا۔ اسپیکر نے واضح کیا کہ ڈاکٹر سنجے کے پارٹی تبدیل کرنے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، کالے یادیاہ، تیلم وینکٹ راؤ، کرشن موہن ریڈی، مہپال ریڈی اور پرکاش گوڑ کے خلاف دائر نااہلی کی درخواستیں مسترد کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button