تلنگانہ

روہت ویمولا ایکٹ کے نفاذ میں اور کتنی تاخیر ہوگی راہل گاندھی فی الفور توجہ دیں۔ کے کویتا کا مطالبہ

پولیس تحویل میں ہلاک کرلا راجیش کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے

کانگریس حکومت میں دلتوں پر بدستور ظلم و ستم جاری

روہت ویمولا ایکٹ کے نفاذ میں اور کتنی تاخیر ہوگی

راہل گاندھی فی الفور توجہ دیں۔ کے کویتا کا مطالبہ

 

 

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعہ کانگریس قائد راہل گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس حراست میں ہلاک کرلا راجیش کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لئے فوری مداخلت کریں

 

۔ انہوں نے کہا کہ ایک دلت ماں کی درد بھری فریاد کو سنا جانا چاہئے، جس کے بیٹے کی پولیس حراست میں موت واقع ہوئی۔ کلواکنٹلہ کویتا نے نشاندہی کی کہ تلنگانہ میں جہاں کانگریس کی حکومت ہے، دلتوں پر مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار میں آئے دو سال مکمل ہو چکے ہیں، اس کے باوجود یہ سوال برقرار ہے کہ روہت ویمولا ایکٹ نافذ کرنے میں آخر کتنی تاخیر کی جائے گی۔ کلواکنٹلہ کویتا نے واضح کیا کہ دلتوں سے محبت کا اظہار محض الفاظ سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہونا چاہئے

 

۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روہت ویمولا ایکٹ کو فوری طور پر نافذ کیا جائے، کرلا راجیش کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے اور انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جانا چاہئے۔انہوں نے راہل گاندھی سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کو ہدایت دیں کہ اس حراستی موت کے ذمہ دار متعلقہ حکام کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button