تلنگانہ

جیہ شنکر کے مجسمہ کی تنصیب کے لئے تعمیر کردہ چبوترے کا انہدام – رکن کونسل کویتا کی مذمت

جیہ شنکر کے مجسمہ کی تنصیب کے لئے تعمیر کردہ چبوترے کا انہدام قابل مذمت

جئے تلنگانہ کا نعرہ نہ لگانے والے چیف منسٹر کی حکومت میں عظیم سپوتوں کی توہین دلی تکلیف کا باعث: کے کویتا

 

تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کرنے والے عظیم رہنما پروفیسر جیہ شنکر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 

کویتا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ راجنا سرسلہ ضلع کے گمبھی راؤ پیٹ میں واقع نماس چیرو کے کنارے پروفیسر جیہ شنکر کے مجسمہ کی تنصیب کے لئے بنائے گئے چبوترے کو مسمار کرنا ایک افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ "جئے تلنگانہ” کا نعرہ نہ لگانے والے وزیر اعلیٰ کی حکومت میں تلنگانہ کے عظیم سپوتوں کی اس طرح توہین دلی تکلیف کا باعث ہے

 

۔کلواکنٹلہ کویتا نے ریاستی حکومت سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملہ کاسنجیدگی سے نوٹ لے۔ گمبھی راؤ پیٹ میں پروفیسر جیہ شنکر کے مجسمہ کی تنصیب کے لئے تعاون فراہم کرے اور اس چبوترے کو مسمار کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button