تلنگانہ میں گنیش کا لڈو خریدنے والے مسلم افراد کی تفصیلات
حیدرآباد _ 28 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ بھر میں آج گنیش وسرجن ہورہا ہے وسرجن سے قبل گنیش مورتی کے سامنے رکھے جانے والے لڈو کا ہراج کیا جاتا ہے اور اس ہراج میں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو یہ لڈو حوالے کیا جاتا ہے ہندو مذہب میں گنیش کے لڈو کی خریدی کو کافی اہمیت دی جاتی ہے ا
ور اسے خریدنے کے لئے ان میں کافی مسابقت دیکھی جاتی ہے ہر سال تلنگانہ کے کسی ایک مقام سے مسلم شخص کی جانب سے گنیش لڈو خریدنے کی اطلاعات موصول ہوتی تھی لیکن اس مرتبہ تین مقامات سے اس طرح کی اطلاعات ملی ہیں جہاں مسلم افراد نے گنیش کا لڈو خریدا ہے
عادل آباد ضلع مستقر میں جمعرات کو 48 فٹ کے گنیش مورتی کے لڈو کی نیلامی ہوئی اور مہالکشمی واڈا کے ایک مسلم نوجوان شیخ آصف نے 21 کلو گرام کے لڈو کو ایک لاکھ 2 ہزار روپے میں خریدا۔
اسی طرح حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میں واقع شنکر پلی منڈل کے مہالنگاپورم گاوں میں طاہر علی نامی ایک سرکاری ٹیچر نے گنیش لڈو کی نیلامی میں 23,100 روپے میں لڈو خریدا ۔ طاہر علی نے کہا کہ گنپتی کا کرم ملک کے تمام لوگوں پر ہمیشہ رہے، ہندو اور مسلم بھائیوں کو بلا امتیاز ذات پات کے ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
جبکہ کریم نگر ضلع کے گنگادھرا منڈل گرشکورتی گاؤں میں ایک مسلمان ایم ڈی صادق نے گنیش لڈو کے ہراج میں حصہ لیتے ہوئے 5000 روپے میں اسے خرید لیا ۔
حیدرآباد کے ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرنے والی ایک مسلم لڑکی نے بھی 11 ہزار روپے بولی لگانے کر گنیش کے لڈو کو خریدنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں بتایا جاتا ہے لڑکی جس دفتر میں کام کرتی ہے وہاں گنیش مورتی بٹھائی گئی تھی اور اس لڈو کا ہراج ہوا جس میں اس لڑکی نے حصہ لیتے ہوئے اسے خرید لیا