تلنگانہ

فائرنگ کرنے والا ساجد اکرم حیدرآبادی، مگر بانڈی بیچ دہشت گردانہ واقعہ سے حیدرآباد کا کوئی تعلق نہیں : ڈی جی پی تلنگانہ

تلنگانہ کے ڈی جی پی شیو دھر ریڈی نے حالیہ دنوں آسٹریلیا کے بانڈی بیچ میں پیش آنے والے فائرنگ واقعہ پر وضاحت دی ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والا ساجد اکرم حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ہے، لیکن اس دہشت گردانہ واقعہ کا حیدرآباد سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ساجد اکرم 1998 میں نوکری کے لئے آسٹریلیا گیا تھا اور اس کے بعد 6 مرتبہ حیدرآباد آیا۔

 

آسٹریلیا میں یوروپی خاتون سے شادی کرنے کے بعد 1998 میں اپنی بیوی کے ساتھ پہلی مرتبہ حیدرآباد آیا۔ بعد میں 2004، فروری 2009، جون 2011 اور 2016 میں پراپرٹی سیٹلمنٹ کے لئے آیا۔ 2022 میں آخری بار اپنی ماں اور بہن سے ملنے آیا۔واضح رہے کہ بانڈی بیچ میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button