تلنگانہ
حیدرآباد پولیس کمشنر سے براہِ راست رابطہ کی سہولت

حیدرآباد۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے حیدرآباد کے کمشنر آف پولیس جناب وی سی سجنار (IPS) سے اب شہری براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
شہری اپنی شکایات اور مسائل کے سلسلے میں اُن سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (X)پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان کا اکاؤنٹ یہ ہے۔
🔗 [x.com/SajjanarVC](https://x.com/SajjanarVC)
ایسے نوجوان جو "ایکس” پر موجود نہیں اُن کی سہولت کے لیے وی سی سجنار انسٹاگرام پر بھی دستیاب ہیں۔ اکاؤنٹ کی تفصیلات مندرجہ زیل ہے۔
🔗 [instagram.com/vcsajjanar_ips](https://instagram.com/vcsajjanar_ips)
یہ قدم عوام سے براہِ راست رابطے اور پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔