تلنگانہ

تلنگانہ میں آیندہ تین ماہ تک راشن کارڈ پر مفت چاول کی تقسیم _ فی کس 10 کلو چاول دینے کا اعلان

حیدرآباد _ 6 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر سیول  سپلائیز گنگولا کملاکر نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کی ہدایت  پر آج سے ریاست میں مفت چاول کی تقسیم کا ایک اور مرحلہ شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 10 کلو فی کس کے حساب سے تین ماہ یعنی دسمبر تک مفت چاول تقسیم کیے جائیں گے۔

 

وزیر نے کہا کہ ریاست میں 90.01 لاکھ کارڈ اور 283.42 لاکھ مستفیدین ہیں، جن میں سے مرکز کے پاس صرف 54.37 لاکھ کارڈ رکھنے والے صرف 1.91 کروڑ لوگوں کو 5 کلو کے حساب  سے مفت راشن مل رہا ہے۔ باقی 35.64 لاکھ کارڈ رکھنے والے 91.72 لاکھ لوگوں کو ریاست کی طرف سے  مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔

 

وزیر گنگولا نے کہا کہ چونکہ مرکزی حکومت نے PMGKAY اسکیم کو مزید تین ماہ کے لیے بڑھایا ہے، اس لیے ریاستی حکومت  کارڈ ہولڈروں کے لیے اضافی 19,057 لاکھ میٹرک ٹن چاول تقسیم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تین مہینوں میں 75.75 کروڑ ماہانہ کے حساب سے اضافی 227.25 کروڑ خرچ کرے گی۔

 

وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے PMGKAY کے آغاز کے بعد سے چاول پر اضافی 1308 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ مہاجر مزدوروں کو دو ماہ کے لیے 500 روپے فی کارڈ اور 1500 روپے فی کارڈ دیا گیا ہے، جس سے یہ رقم 2,454 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button