حیدرآباد میں آج سے نئے راشن کارڈس کی تقسیم

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے باوقار انداز میں شروع کیے گئے راشن کارڈس کی تقسیم کا پروگرام آج یعنی جمعہ سے ضلع حیدرآباد میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس بات کی اطلاع ضلع کلکٹر ہری چندن داسری نے جمعرات کو ایک اعلامیہ کے ذریعہ دی۔
ان کے مطابق جمعہ کو صبح 10 بجے بنجارہ بھون بنجارہ ہلز،دوپہر 12 بجے جمخانہ میدان کے سامنے واقع لی پیلس میں، 3 بجے حبیب نگر، فاطمہ نگر کمیونٹی ہال اور رحمت نگر میںضلع انچارج وزیر پونم پربھاکر مستحقین میں راشن کارڈس تقسیم کریں گے۔
مزید تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو صبح 10 بجے عنبر پیٹ، دوپہر 12 بجے مشیرباد، اور 3 بجےسکندرآباد حلقوں میں کارڈس کی تقسیم کی جائے گی۔اسی طرح اتوار کو صبح 10 بجےچارمینار، دوپہر 12 بجےکاروان 3 بجے چندرائن گٹہ حلقوں میں راشن کارڈس کی تقسیم کے پروگرام میں ریاستی وزیر شرکت کریں گے۔
کلکٹر کے مطابق اس مرحلے میں 55,378 نئے راشن کارڈس کی تقسیم سے 2,01,116 افراد کو فائدہ ہوگا جب کہ پرانے کارڈس میں مستحقین کے اضافے سے 2,32,297 افراد کو راشن کی سہولت حاصل ہوگی۔