تلنگانہ

نظام آباد زخمی پولیس کانسٹیبل وینٹی لیٹر پر۔ضلع کلکٹر نظام آباد نے کی عیادت

نظام آباد 24 جنوری: نظام آباد شہر کے مضافات میں گانجہ منتقل کرنے والے افراد نے گاڑی سے ٹکر سے ایکسائز کانسٹیبل سومییا شدید زخمی ہوگئیں جو شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

 

اس واقعے کے بعد کلکٹر ایلا ترپاٹھی نے ہفتے کے روز ان کی عیادت کی۔ انہوں نے ہاسپٹل کے ڈاکٹروں سے سومییا کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور سومییا کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور انہیں حوصلہ دیا اور سونیا کی عاجزانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

کلکٹر نے کہا کہ ہم اس بات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں کہ ایکسائز خاتون کانسٹیبل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور پولیس کمشنر سے درخواست کی کہ مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔ کلکٹر نے بتایا کہ سومییا وینٹی لیٹر پر ہیں اور حالانکہ ان کی حالت مستحکم ہے ڈاکٹروں نے انہیں 48 گھنٹوں کے لیے زیرِ نگرانی رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

 

کلکٹر نے یہ بھی کہا کہ سومییا کی صحت میں بہتری آتے ہی انہیں بہتر علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کرنے کا انتظام کیا جائے گا اور اس علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔اس دوران حادثے کے فوراً بعد ایکسائز انسپکٹر سپنا نے فوری طور پر سومییا کو سی پی آر (کاردییک ریسیسیٹیشن) دے کر مدد کی جس کے لیے کلیکٹر نے سپنا کی تعریف کی۔

 

کلکٹر کے ہمراہ ایکسائز ڈپٹی کمشنر سومی رڈی، سپرنٹنڈنٹ لکشماریڈی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔‌ضلع کلکٹر نے سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران خود حفاظتی تدابیر پر خاص توجہ دیں۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز ضلع دفتر میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔

 

کلکٹر نے کہا کہ ایکسائز کانسٹیبل سومییا کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ان کے لیے ایک زبردست صدمہ تھا۔ انہوں نے تمام ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button