نیشنل

حجاب تنازعہ کے بعد جوائننگ، مگر اگلے ہی دن غیر حاضر — ڈاکٹر نصرت پروین کا معاملہ پھر گرم

بہار میں حجاب تنازع کے بعد ڈاکٹر نصرت پروین کی جوائننگ، مگر اگلے دن ڈیوٹی پر حاضر نہ ہو سکیں

 

پٹنہ _ بہار میں حجاب تنازع کے بعد آیوش معالجہ ڈاکٹر نصرت پروین نے بدھ 7 جنوری کو ملازمت جوائن کر لی، تاہم 8 جنوری کو وہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئیں۔ ان کی تقرری پٹنہ صدر کے پرائمری ہیلتھ سینٹر، سبَل پور (فگوا) میں کی گئی ہے۔

 

اس معاملے پر پٹنہ کے سول سرجن ڈاکٹر اویناش سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹر نصرت پروین نے نجی وجوہات کی بنا پر چھٹی کی درخواست دی ہے، اسی لیے وہ فی الحال ڈیوٹی پر نہیں آئیں گی۔ ان کے مطابق ڈاکٹر کی جوائننگ مکمل ہو چکی ہے اور تمام ضروری کاغذات و میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے گئے ہیں۔ امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ جلد واپس آ کر خدمات انجام دیں گی۔

 

واضح رہے کہ 15 دسمبر 2025 کو نتیش کمار پٹنہ میں آیوش ڈاکٹروں میں تقرری نامے تقسیم کر رہے تھے، اسی دوران اسٹیج پر ڈاکٹر نصرت پروین کا حجاب ہٹانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا۔

 

اس واقعے کے بعد ان کی جوائننگ کی تاریخیں کئی بار بڑھائی گئیں—پہلے 20 دسمبر، پھر 31 دسمبر اور بالآخر 7 جنوری۔ 24 دن بعد انہوں نے جوائننگ تو قبول کر لی، لیکن اگلے ہی دن ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئیں۔

 

ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈاکٹر نصرت پروین نے ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے کا یہ فیصلہ کیوں کیا اور ان کا آئندہ لائحۂ عمل کیا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button