تلنگانہ
تلنگانہ میں ڈاکٹرس کے تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری

محکمہ صحت میں ڈاکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں تلنگانہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ریکروٹمنٹ بورڈ نے 1623 اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کی بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا
۔درخواستیں 8 ستمبر سے 22 ستمبر تک قبول کی جائیں گی۔ عہدیداروں کے مطابق ان تقررات کے بعد ضلعی ہاسپٹل، ایریا ہاسپٹلس اور کمیونٹی ہیلت سینٹرس میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی پوری ہوگی اور دیہی علاقوں میں بھی معیاری طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔
واضح رہے کہ حکومت اب تک محکمہ صحت میں تقریباً 8 ہزار جائیدادوں پر تقررات ہوچکے ہیں ، جب کہ مزید 7 ہزار پوسٹوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔