تلنگانہ

حیدرآباد میں معصوم بچہ پر کتے کا حملہ

حیدرآباد: شہر کے علاقے یوسف گوڑہ میں دو سالہ معصوم بچے پر آوارہ کتے نے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

 

لکشمی نرسمہا نگر میں نندن نامی لڑکا اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک آوارہ کتا اس کی طرف آیا اور اُسے کاٹنے کی کوشش کی۔

 

اسی وقت وہاں موجود بچے کے دادا نے فوراً ایک ڈنڈے سے کتے کو مارا جس کے بعد کتا وہاں سے بھاگ گیا۔

 

یوں بچے کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔ واقعہ کی پوری فوٹیج آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی ہے۔

 

چند دن قبل ہی شہر کے شیوا گنگا کالونی میں ایک پیدائشی طور پر گونگے بچے پر اوارہ کتوں نے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button