گھر میں کتے کے گھس جانے پر پولیس کو فون،ملازمین پولیس حیرت زدہ۔حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد۔ مشکل میں پھنسے شہریوں کی فوری مدد کے لیے محکمہ پولیس کی جانب سے ڈائیل 100 کی سہولت فراہم کی گئی ہے، کسی بھی طرح کی ناگہانی صورتحال پیدا ہونے یا پریشان کن صورتحال سے دوچار ہونے پر یا حادثہ کی صورت میں اس فون نمبر پر کال کیا جا سکتا ہے
لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ بعض لوگ ڈائل 100 کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے تو حد کر دی، گھر میں کتا گھس جانے پر اس نے 100 پر فون کر دیا اطلاع ملتے ہی پولیس اس کے گھر پہنچ گئی۔ انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہاں کیا ہوا جب انہوں نے جا کر وہاں دیکھا تو شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس کے گھر میں کتا گھس گیا ہے جس پر ملازمین پر حیرت زدہ رہ گئے۔ انہوں نے اس سے پوچھا کہ کیا گھر میں کتا گھسنے پر بھی پولیس کو کال کیا جاتا ہے؟ ملازمین پولیس نے کہا کہ انہیں چاہیے تھا کہ وہ گیٹ کو بند کر کے رکھتے
تاکہ گھر میں کتا داخل نہیں ہوتا، اس طرح کی حرکت پر فون کرنے والے شخص کو وارننگ دی گئی۔ یہ واقعہ کہیں اور کا نہیں بلکہ حیدرآباد کا ہے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔