تلنگانہ

تلنگانہ کے کاماریڈی میں سیلاب میں پھنسے درجنوں افراد کو بچایا گیا

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں شدید بارش کے باعث مختلف مقامات پر درجنوں افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے۔ ایس پی ایم۔ راجیش چندر نے بتایا کہ انناساگر اور نروا گاؤں کے درمیان پھنسے 9 افراد کو ایس ڈی آر ایف، فائر اور این ڈی آر ایف ٹیموں نے محفوظ مقام پر منتقل کیا

 

۔ اسی طرح گنکل گاؤں کے قریب منجیرہ ندی میں پھنسے 5 افراد کو بھی بروقت بچالیا گیا۔کاماریڈی ٹاؤن کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی اور جے آر کالونی زیرِ آب آگئیں جہاں پولیس نے 60 سے زائد مکینوں کو ریسکیو کیا۔

 

یلاریڈی حلقہ کے ناگی ریڈی پیٹ میں بوائز ہاسٹل ڈوب گیا، تاہم پولیس نے تمام طلبہ کو بحفاظت نکال لیا۔ ایس پی خود بھی امدادی کارروائیوں میں شریک رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button